مداح آرنلڈ شیورازنیگر کے بیٹےکو دیکھ کر حیران رہ گئے
آرنلڈ شیورازنیگر کے مداح اداکار اور ان کے بیٹے جوزف بینا کے درمیان جسمانی مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔
جوزف بینا اپنے والد آرنلڈ شیورازنیگر کی طرح اداکار کے ساتھ ساتھ باڈی بلڈر بھی ہیں، انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم لاوا کی فلمبندی کے دوران لی گئی تصور انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ” میں بٹ فلکس کی ٹیم کے ساتھ فلم لاوا کی عکسبندی کے حوالے سے کافی پرجوش ہوں،انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ کا کیاخیال ہے اس منظر میں کیا ہوگا“۔
یہ بھی پڑھیے
متیرا کا ایک نیا انداز، مداح حیران
یاسرہ رضوی کی شاعری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
24سالہ جوزف بینا نے بھی اپنے والدکی طرح پیشہ ورانہ زندگی کی ابتداباڈی بلڈنگ سے کی اور اس کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔بینا کے مداح ان میں آرنلڈ شیوارزنیگر کی مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے۔کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ انہیں آرنلڈ کی 1987 کی سنسنی خیز فلم پریڈیٹر کے ریمیک میں اداکاری کرنی چاہیے۔ بینا کی پیدائش شوارزینگر کے اپنے گھریلو ملازمہ کے ساتھ انتہائی مشہور معاشقے کے بعد ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
جوزف بینا اس اس وقت آئی ایم ڈی بی کے 5 پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں جن میں ”لاوا“ بھی شامل ہے۔فلم لاوا کی عکس بندی ہوائی میں جاری ہے۔ فلم لاوا کو ایسی پہلی فلم کہاجارہا ہے جسے مکمل طور پر کرپٹو کرنسی سے فنڈ کیا گیا ہے۔