مہوش حیات خواتین کیلیے مشعلِ راہ

اداکارہ نے اپنی showreel شیئر کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ خواتین سب کام کرسکتی ہیں، ان کا عورت ہونا کسی کام میں رکاوٹ نہیں ہے۔

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنی ایک مختصر سی showreel شیئر کی ہے جس کے پس منظر میں ایمی میلی کا گانا ‘I am woman’ بج رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش حیات اس  showreel میں ایکسرسائز کر رہی ہیں، شوٹنگ رینج پر پستول سے فائر کر رہی ہیں، رقص کر رہی ہیں، باکسنگ کر رہی ہیں اور اپنی زندگی کو بھرپور انداز سے جیتے ہوئے خوش نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس نے قرنطینہ کے شب و روز کیسے گزارے؟

زارا ترین کی فاران طاہر کے ساتھ شادی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش نے اس پوسٹ پر کیپشن دیا ہے کہ میں وہ سب کچھ ہوں جو کہ میں چاہتی ہوں، میں ایک عورت ہوں۔

اس پوسٹ اور اس میں دئیے گئے پیغام سے مہوش حیات نے خواتین کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ اُن کا عورت ہونا دنیا کے کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

ایسا نہیں کہ عورت باکسنگ نہیں کر سکتی، شوٹنگ رینج پر نہیں جا سکتی، جم جا کر ورزش نہیں کر سکتی، یہ سب باتیں پرانی ہو گئی ہیں، اب نیا دور ہے، آج کی عورت سب کچھ کر سکتی ہے، وہ سب کام جنہیں کچھ عرصہ پہلے تک خواتین کے لیے شجرِ ممنوعہ سمجھا جاتا تھا۔

خواتین آگے آئیں اور اپنے لیے خود جگہ بنائیں، اپنے مقام کا تعین خود کریں، کوئی انہیں نہیں روک سکتا۔

متعلقہ تحاریر