کراچی کے ساحل پر سن سیٹ ڈرائیو اِن سنیما کا افتتاح

 سنیما میں دن میں 3شوز ہوں گے جن میں تاریخی اور ثقافتی پس منظر کی حامل یادگار فلمیں دکھائی جائیں گی


ای
ڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں ڈرائیو اِن سنیما کا افتتاح کردیا۔

ڈرائیو اِن سنیما میں دن میں 3شوز ہوں گے جن میں تاریخی اور ثقافتی پس منظر کی حامل یادگار فلمیں دکھائی جائیں گی  ۔ڈرائیواِن سنیما میں بیک وقت 150 کاریں  کھڑی ہوسکیں گی اور شہری فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ ’صنف آہن‘ نے ناظرین کے ساتھ اداکاروں کے دل بھی جیت لیے

انوشے اشرف کی کمر میں کس نے ہاتھ ڈالا ؟

ڈرائیو اِن سنیما کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وہاں پر لگائے گئے فوڈز اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کے لئے کے ایم سی نے ڈرائیو ان سنیما کا آغاز کیا ہے، کراچی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں شہر میں جتنی اوپن اسپیس ہیں وہاں بھی ثقافتی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لئے سوچنا ہم سب کی ذمے داری ہے ، اس طرح کا فیسٹیول مختلف جگہوں پر منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر