شہزاد رائے کا پاکستانیوں کو دبئی ایکسپو میں شرکت کا مشورہ

شہزاد رائے نے اعلان کیا تھا کہ وہ 30 نومبر کو دبئی ایکسپو جائیں گے جہاں وہ پاکستان پویلین میں ہوں گے

شہزاد رائے ان  دنوں متحدہ عرب مارات کی ریاست دبئی میں ایکسپو 2020 دبئی میں موجود ہیں، گذشتہ روز انھوں  نے  دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں بیٹھ کر نمائش کا مشاہدہ  کیا۔

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دبئی 2020 ایکسپو   کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ہم  پاکستان پویلین میں تنوع  (جانوروں یا اشیاء کے درمیان فرق)  کا مشاہد کرتے ہیں اور جشن مناتے ہیں  ، انھوں نے  مزید کہا کہ  اس کا تجربہ ضرور کریں ۔اس سے قبل گلوکار شہزادرائے نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے  اعلان کیا تھا کہ وہ 30 نومبر کو دبئی ایکسپو جائیں گے جہاں وہ پاکستان پویلین میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کی اپنے بیٹے کے ساتھ ڈرم بجاتے ہوئے ویڈیو وائرل

شہزاد رائے نے ہنزہ کےمحروم بچوں کی خواہش پوری کردی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے

واضح رہے کہ  شہزاد رائے جو ان دنوں دبئی ایکسپو میں  موجود ہیں اور وہاں سے انھوں نے   ایمپاورنگ گرلز اینڈ وومن کے حوالے سے ایک  آن لائن  بزنس پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں انھوں نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کرتے ہوئے خواتین  میں نئی دور کے ساتھ چلنے میں حائل مسائل  کے حل پر گفتگو کی ہے جبکہ  اس حوالے سے  نئی راہوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر