فیٹ ٹو سپر فٹ، سارہ علی خان کی 96 کلو سے61 کلو تک کا سفر
بیرون ملک سے واپس بھارت آئیں تو سارہ علی خان کی والدہ ایئرپورٹ پر انہیں پہچان ہی نہیں سکیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سپر اسٹار سیف علی خان اور اداکارہ کی بیٹی سارہ علی خان کے حوالے سے یہ کوئی راز نہیں ہے کہ اداکارہ نے 2018 میں بالی وڈ کی فلم ‘کیدارناتھ’ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے انتہائی فربہ تھیں ، فلم میں آنے سے قبل انھوں نے اپنے وزن کو غیر معمولی طورپر کم کرتے ہوئے فیٹ سے سپر فٹ کا حیرت انگیز سفر کیا۔
اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل ان کا وزن 96 کلوگرام تھا کافی زیادہ تھا، اس کی ایک وجہ انھوں نے اپنے بے تحاشہ کھانے پینے کے شوق کو قرار دیا جبکہ دوسری وجہ ان کے ہارمون کے مسائل تھے، جن سے وہ اب بھی لڑ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
From 96 kgs, Sara Ali Khan had to lose around 35 kgs before she debuted in Kedarnath with SSR. https://t.co/v1LF5yS4Kx pic.twitter.com/CV22geT1ft
— News18.com (@news18dotcom) December 1, 2021
انھوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے کےلئے میں نے صرف اداکاری ہی نہیں سکھی ہے بلکہ میں نے جسمانی طورپر خود کو فٹ کرنے کےلئے بہت سخت محنت کی ہے۔
انھوں نے بتایاکہ جب انھوں نے بیرون ملک اپنی تعلیم کے دوران واپس بھارت آئیں تو ان کی والدہ ایئرپورٹ پر انہیں پہچان ہی نہیں سکیں، جس کی وجہ انھوں نے اپنے وزن کو بتایا جو اس وقت 96 کلو گرام تھا، انھوں نےبتایاتھا کہ وہ اپنی والدہ اور والد کی طرح بالی وڈ کی فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں تاہم بے تحاشہ وزن کی وجہ سے وہ بہت اداس تھیں۔
سارہ علی خان نے بتایا کہ میرے اداس ہونے کےبعد میر ی والدنے میری جسمانی ورزش کی ذمہ داری اٹھائی اور پھر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی ورزش کرتی رہیں، اس دوران ان کی والدہ امریتا سنگھ ان کو ویڈیو پر ہدایات دیتی رہیں اور آخر کار انھوں نے ’96 کلو وزن سے 30 کلو کم کرنے کے بعد جب میں بھارت واپس آئی تو والدہ نے مجھے ایئرپورٹ پر پہچانا ہی نہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایک سال کی انتھک محنت کے بعد مجھ میں اتنی بڑی تبدیلی تھی آگئی تھی کہ میری والدہ مجھے میرے بیگز سے پہچانیں‘۔