زار اترین نے فہد مصطفیٰ کی پول کھول دی

زارا ترین کا فہد مصطفیٰ کے نامناسب بیان پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز بلاگرز کے تبصرے انڈسٹری کو نقصان نہیں دے

اداکارہ زارا ترین نے اداکار فہد مصطفیٰ پر ایک فلم میں مفت میں کام کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کسی کے تبصروں سے تو فلم انڈسٹری کو نقصان نہیں پہنچ سکتا لیکن مفت میں فلمیں کرنا یقینی طور پر پوری انڈسٹری کو نقصان پہنچاتا ہے”۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ  زارا ترین نے حال ہی میں  اداکار اور ٹی وی شو میزبان فہد مصطفیٰ کو فلم کھیل کھیل پر عوامی تبصروں کےبیان پر ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ عوامی تبصروں سے  فلم انڈسٹری کو کوئی نقصان نہیں ہوسکتا لیکن آپ کے عمل سے فلم انڈسٹری کو یقینی طورپر نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

تبصروں کا اختیار عوام کو دیں، فہد مصطفیٰ کی شوبز بلاگرز سے درخواست

کرکٹ میچ پر فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی کی دلچسپ نوک جھوک

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

چند روز قبل فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ  ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی شوبز بلاگر کے  نام اپنے پیغام میں کہا کہ میری تمام بلاگرز سے مؤدبانہ گزارش  ہے کہ آپ کسی بھی فلم کے حوالےسے اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتے ہیں لیکن اچھے اور برے تبصروں کا اختیار عوام کو دیں، آپ کے منفی تبصروں سے فلم انڈسٹری کو  نقصان ہوتا ہے۔

اداکارہ  زارا ترین نے فہد مصطفی پر نبیل قریشی کی فلموں میں مفت کام کرنے پر طنز  کرتے ہوئے  کہا، "میں نہیں سمجھتی کہ عوامی سطح پر جائزے اور تبصرے فلم یا انڈسٹری کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچاتے ہیں لیکن ایک اصول کے طور پر مفت میں فلمیں کرنا یقینی طور پر پوری انڈسٹری  کی مارکیٹ کو نقصان پہنچاتا ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

متعلقہ تحاریر