اسرائیل میں مس یونیورس کے مقابلے پر غیر یقینی کے بادل چھاگئے

مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کیلیے اسرائیل پہنچنے والی دوشیزہ میں کرونا وائرس کی تصدیق،منتظمین مقابلہ حسن کے انعقاد کیلیے پرعزم

اسرائیل میں رواں ماہ منعقد ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے  پر غیر یقینی کے بادل چھاگئے۔مقابلے میں شریک ایک حسینہ کرونا وائرس  میں مبتلا ہوگئی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں شرکت کیلیے اسرائیل پہنچنے والی ایک دوشیزہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن تاحال خاتون ماڈل اومی کرون ویرنٹ کا شکار ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زار اترین نے فہد مصطفیٰ کی پول کھول دی

فیٹ ٹو سپر فٹ، سارہ علی خان کی 96 کلو سے61 کلو تک کا سفر

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم منظر عام پر آنے کے باوجود میں وہ  رواں  ماہ جنوبی شہر ایلا ت میں   مقابلہ حسن منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

مقابلہ حسن منعقد کرنے والی مس یونیورس آرگنائزیشن تاحال کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی دوشیزہ  کا نام اور قومیت  سامنے نہیں لائی ہے۔دوشیزہ میں پیر کو اسرائیل پہنچنے کے بعد کروانا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسے سرکار کے زیرانتظام آئسولیشن ہوٹل منتقل کردیاگیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

اطلاعات ہیں کہ کرونا وائرس  سے متاثرہ دوشیزہ  مکمل ویکسینیٹڈ تھی اور اسرائیل روانگی سے قبل بھی اس کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ مقابلہ حسن ک ے منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن کی 80 میں سے بیشتر شرکا اسرائیل پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر