اداکار فیضان شیخ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
فیضان نے اپنی اہلیہ ماہم امیر کے ہمراہ انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیضان شیخ نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ ماہم امیر کے ہمراہ نہایت خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے یہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔
View this post on Instagram
فیضان شیخ نے اپنی اہلیہ کے لیے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے کام کو، کامیابیوں کو، مسائل کو اور تقریباً سبھی معاملات کو اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں سے شیئر کیا ہے اور اب ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ جلد ہماری فیملی میں دو نئے قدموں کا اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ریما گلوکار علی ظفر کے نئے پشتو گیت کی مداح نکلیں
اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا
جب سب کو خوشی میں شامل کیا جائے تو وہ بڑھ جاتی ہے، ہمیشہ کی طرح ہمیں آپ کے غیر مشروط پیار، ساتھ اور سب سے زیادہ آپ کی قیمتی اور ان گنت دعاؤں کی ضرورت ہے اس نئے مہمان کے لیے جو کہ ہماری فیملی کا حصہ بننے والا ہے۔
مداحوں نے اس خوشخبری پر بہت مسرت کا اظہار کیا اور فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ ماہم امیر کو بہت مبارک باد دی۔