گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پہلی البم کے پہلے گانے کا ٹیزر جاری کردیا
وڈیو میں ادکارہ صبا قمر اور اداکار فہد مصطفیٰ طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے، نئے گانے میں ” عمر رسیدہ “جوڑے کو شامل کرنے پر عاصم اظہر پر تنقید
گلوکار عاصم اظہر جلد اپنی پہلی البم جاری کرنے جارہے ہیں جس کے پہلے گانے کی وڈیو کا ٹیزرانہوں نے جاری کردیا ہے۔
وڈیو میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار فہد مصطفیٰ طویل عرصے بعد ایک ساتھ واپسی ہوئی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نئے گانے میں” عمر رسیدہ “جوڑے کو شامل کرنے پر عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عاصم اظہر نےمداحوں کی خواہش پوری کردی
حرا مانی عاصم اظہر کی لیکن انوشے عباسی حرا مانی کی فین
گلوکار عاصم اظہر نے وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی نئے البم کے گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے لکھاکہ خواتین و حضرات میں نے اس لمحے کا بہت انتظار کیا اور آخرکار میری پہلی البم سے میرا پہلا سنگل بہت جلد ریلیز ہو رہا ہے۔
View this post on Instagram
اس وڈیو کے ذریعے اداکارہ صبا قمر اور فہد مصطفیٰ طویل عرصے بعد ایک اسکرین پر جلوہ گر ہوئےہیں ۔وڈیو میں جوڑی کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہےجبکہ اداکار صباقمر نابینا لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔
گلوکار عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹ پر تو مداحو ں نے خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم فیشن میگزین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس گانے سے متعلق پوسٹ شیئر کیے جانے کےبعد صارفین نے نئے گانے میں عمررسیدہ جوڑے کو شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram