والٹ ڈزنی کمپنی نے پہلی خاتون چیئرپرسن کا انتخاب کرلیا
سوزن ای آرنلڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہوں گی، 31 دسمبر کو عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔
امریکہ کی والٹ ڈزنی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سوزن ای آرنلڈ بورڈ کی پہلی خاتون چیئرمین ہوں گی، وہ 31 دسمبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔
سوزن 14 سال سے ڈزنی بورڈ کی رکن ہیں، اس سے قبل وہ پراکٹر اینڈ گیمبل اور کارلائل گروپ میں ایگزیکیٹیو پوزیشنز پر فائز رہ چکی ہیں جبکہ میکڈونلڈ میں ڈائریکٹر بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
عثمان مختار کی بطور ہدایت کار پہلی شارٹ فلم بینچ ریلیز
نیٹ فلکس فلم ‘ریڈ نوٹس’ ریکارڈ توڑنے کے قریب
والٹ ڈزنی کے سی ای او باب چپیک ہیں، چپیک اور آرنلڈ کو ڈزنی کی قیادت ایک ایسے وقت میں ملی ہے جب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں غیریقینی صورتحال ہے اور بہت اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ڈزنی کو بہت نقصان ہوا کیونکہ تھیم پارکس اور تھیٹرز بند کردئیے گئے تھے، گو کہ ان میں سے اکثر اب کھل چکے ہیں۔
ڈزنی نے حال ہی میں اسٹریمنگ سروسز پر اور اپنے کانٹینٹ کو ثقافتی اعتبار سے موزوں بنانے کی کوشش کی ہے۔
ڈزنی نے خواتین کرداروں کو نیا روپ دیا ہے اور جیون ساتھی کے انتظار میں پریشان رہنے والی لڑکی کے بجائے اب ڈزنی میں خواتین کرداروں کو آزاد، مضبوط اور متنوع شخصیت کا حامل دکھایا جا رہا ہے۔
اس کی چند مثالیں Mulan, Brave اور Moana نامی فلموں سے ملتی ہیں، یہاں تک کہ اب نئے Cindrella کے پارٹ میں Cindrella کو کسی شہزادے کے انتظار کے بجائے اپنی منزل تک خود پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اب ڈزنی نے خاتون رکن کو چیئرپرسن بورڈ منتخب کرکے اپنی نئی پالیسی کا ایک اور ثبوت دیا ہے جس میں خواتین کو خودمختار کردار نبھانے کا موقع دیا جائے گا۔