ثناء فخر کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی تنقید
مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور ماڈل کے بے باک فوٹو شوٹ کو سراہا جارہا ہے وہیں چاہنے والوں کی جانب سے تنقید کے تیر بھی چلائے جارہے ہیں۔

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ثناء فخر شوبز انڈسٹری میں ایک ماڈل کے طور پر جانی جاتی ہیں، حال ہی انہوں نے اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن کی دھوم چاروں جانب سنائی دے رہی ہے۔
کچھ عرصہ قبل فلم "یہ دل آپ کا ہوا” میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
اداکارہ نے اپنے بے باک فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں سے اسرار کیا ہے کہ ان کے پاس اپنے چاہنے والوں کے لیے بہت کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
والٹ ڈزنی کمپنی نے پہلی خاتون چیئرپرسن کا انتخاب کرلیا
یاسرہ رضوی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی
خوبصورت ماڈل اور اداکارہ کے بولڈ فوٹ کو جہاں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے وہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے تازہ اور بے باک فوٹو شوٹ کی چار تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ "ہوٹی ثناء کا سزلنگ اور خوبصورت فوٹو شوٹ۔”
Hottie @SanaSensation in her sizzling photoshoot 🧡🔥 pic.twitter.com/ftwEY9aRan
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) December 4, 2021
بلیک اینڈ وائٹ انداز میں شوت کی گئی فوٹوز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
جہاں مداحوں کی جانب سے ثناء فخر کے گرم فوٹو شوٹ کو سراہا جارہا ہے وہیں چاہنے والوں کی جانب سے تنقید کے تیر بھی چلائے جارہے ہیں۔
محمد احمد نامی ٹوئٹر صارف نے ثناء فخر کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "ایک مخلص شخص اور مداح کی حیثیت سے میرا آپ کو مشورہ ہےکہ آپ ایسا فوٹو شوٹ نہ کریں جس سے آپ کا جسم بے نقاب ہو رہا ہو کیونکہ کل مر کے اللہ کے ہاں پیش بھی ہونا ہے۔”
As a sincere person and a fan, I have advised you that you should not do a photoshoot in which your body is being exposed because God has to die tomorrow.
— Muhammad Ahmed (@Muhamma93043669) December 4, 2021
سلیپی سوئل نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "اپنے بچوں کو کیا بتاتی ہو گی یہ۔”
Apne kids ko kiya btati hogi yeh
— SleepySoul (@_itnasara) December 4, 2021
ایک اور ٹوئٹر صارف فہد بن ناثر نے سخت ردعمل ثناء فخر کو "پرانی گائے” سے تشبیہہ دی ہے۔
Old cow
— fahad bin nasir (@Captainjack0102) December 4, 2021