فواد خان چالیس برس کے ہوگئے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

فواد خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئےاور اپنے دوستوں کے لیے گانا بھی گایا

اپنی عمدہ اداکاری سے پاکستان سمیت سرحد پار بھی ہزاروں مداحوں کے ہردل عزیز پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان چالیس سال کے ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر سالگرہ منانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے

ماہرہ خان اور فواد خان 10 سال بعد بڑے پردے پر

فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر پارٹی کا انعقاد  متحدہ عرب امارات کی ریاست  دبئی  کےمقامی ہوٹل میں  کیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیوز میں فواد خان کو اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئےاور اپنے دوستوں کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر دبئی میں ہوئی  لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی سالگرہ منانے کے لیے یہ یاٹ پارٹی کب منعقد ہوئی۔ تاہم اس تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید اور دیگر شریک ہوئے۔

متعلقہ تحاریر