سانحہ سیالکوٹ: گلوکار ہارون شاہد  نے اپنے نئے گانے کی رلیز روک دی

گلوکار نے سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل پر  اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے گانے کی ریلیز مؤخر کردی۔

2008 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار اور اداکار ہارون شاہد نے سانحہ سیالکوٹ کے موقع پر سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے گانے کی ریلیز مؤخر کردی۔

ہارون شاہد نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں  پنجاب کے شہرسیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتےہوئے  لکھا ہے کہ   میں نے اپنے نئے گانے ’’ہنستے اور گاتے یونہیں چلیں ہم ‘‘ کو جمعے کو رلیز کرنے کا ارادہ کیا تھا تاہم  قتل کے اس اندوہناک   واقع کے بعد  اس کو رلیز کرنے کا ارادہ منسوخ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار ہارون شاہد کا پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے پر افسوس کا اظہار

اشنا شاہ نے سونیا حسین کو لازوال حسن کی ملکہ قرار دے دیا

انھوں نےبتایا کہ  میں نے خود سے سوال کیا کہ کیا مجھے ایسے موقع پر گانا جاری کرنا چاہئے ؟  اس سوال پر  میں نے اپنے فیصلے کو ملتوی کردیا اور آج اس گانے کو رلیز کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ہارون شاہد گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں  انھوں  نے اپنی اداکاری کے کریئر کا آغاز شعیب  منصور کی تخلیق "ورنہ” سے کیا جس کے بعد انھوں نے دیگر ڈراموں جن میں قیامت ،  مقدر، امانت،کب تک    میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ، حالیہ ان کا ڈرامہ ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ نشر کیا جارہا ہے  جس کو ناظرین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے

متعلقہ تحاریر