فیضان شیخ  کا اسکوئیڈ گیم کے ہیرو کو خراج تحسین

کھلاڑی نمبر 456 اس خونی سیریز کا وہ خوش قسمت کردار ہے جو آخر تک کامیاب رہا

جنوبی کوریا  کی تیار کردہ نو اقساط پر مشتمل  نیٹ فلکس سیریز’ اسکوئیڈ گیم ‘  دنیا کی  سب  سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے جس کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے بھی اوپر جاچکی ہے اسکوئیڈ گیم نے برطانیہ کے معروف ڈرامے’بریجرٹن‘ کا ریکارڈ توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار او ر ٹی وی شو کے میزبان فیضان شیخ نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ  انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اسکوئیڈ گیم کے مرکزی کردار، سیونگ گی-ہون،  جو اس سیریز میں کھلاڑی نمبر 456 ہے اور یہ وہ خوش قسمت کردار ہے جو گیم کے آخر تک کامیاب رہا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  اس کے نمبر والی شرٹ پہنی جس پر 456 کے ہندسے درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار فیضان شیخ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

فیضان شیخ کبھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے

 

انھوں نے اپنے پیغام میں   456 نمبر کی اس شرٹ  کو تحفہ دینے پر ڈریس  ڈیزائنر ٹونی ٹیز کا  شکریہ اداکرتے ہوئے  اپنے  مداحوں سے کہا ہے کہ وہ بھی  اس  جرسی کے لئے آرڈر کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس  کی یہ سنسنی خیز ڈرامہ سیریز قرض میں ڈوبے لوگوں پر مشمتل ہے جن کو   45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے،  یہ سیریز نیٹ فلیکس پر دنیا کی نمبر ون سیریز بن چکی ہے۔نیٹ فلکس کے مطابق شو شروع کرنے والے 89 فیصد لوگوں نے اسکوئیڈ گیم کی ایک سے زیادہ قسطیں دیکھیں۔ اور 66 فیصد ناظرین نے پہلے 23 دنوں میں اس سیریز کو مکمل طور پر دیکھ لیا۔ اسکوئڈ گیم امریکا میں بھی نیٹ فلکس پر پہلی نمبر پر ہے۔

متعلقہ تحاریر