مرزا پور 2 نے بہترین حقیقی پروگرام کا ایشین اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا

بھارتی فلمساز رتیش سدھوانی کی ایوارڈ جیتنے پر ویب سیریز  کی پوری ٹیم کو مبارکباد

ایمازون پرائم کی مشہور ویب سیریز مرزا پور 2 نے ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈز کی اسٹریمر کیٹیگری میں بہترین حقیقی پروگرام کا ایوار ڈ جیت لیا۔

بھارتی فلمساز رتیش سدھوانی  نے  ایوارڈ جیتنے پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے ویب سیریز کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مرزا پور کی کاسٹ نےکرونا کی احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا

 

مرزاپور کے پروڈیوسرز کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ مرزا پور ایمازون پرائمز مقبول ترین ویب سیریز کے جس کے اب تک  8،8اقساط پر مشتمل 2 سیزن آچکے ہیں ۔ ویب سیریز کا پہلا سیزن 9 جبکہ دوسرا سیزن 10اقساط پر مشتمل تھا۔

یاد رہے کہ ویب سیریز  میں للت کا مشہور کردار  ادا کرنےو الے اداکار برہما مشرا  گزشتہ ہفتے 2دسمبر کو ممبئی میں اپنے فلیٹ پراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر برہما مشرا حرکت قلب رک جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے مگر حتمی وجہ پوسٹ مارٹم سے ہی معلوم ہوسکے گی۔ مرزا پور میں برہما مشرا نے مرکزی کردارمنا ترپاٹھی کے دوست للت کا کردار ادا کیا تھا، منا کا کردار ادا کرنے والے دیویندو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Divyenndu 💫 (@divyenndu)

دلچسپ بات یہ ہے کہ مرزا پور سیزن 2 میں برہما مشرا کے کردار للت کو  مرکزی  کردار قالین بھیا کے حکم پر ان کا باڈی گارڈ مقبول قتل کردیتا ہے۔

متعلقہ تحاریر