بھارت اور پاکستان کے دو اسٹار اردو فلکس کیلئے شو کریں گے

شو کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اب ان کو کھیل کے میدانوں  ہی میں نہیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر پروگرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹریمنگ سروس اردو فلکس  نے  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ہےجو اردو فلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ ’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو‘ کے لیے بنائی گئی ہے ۔پاکستان کے پہلے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر پریمیئر کے لیے پیش کیے جانے والے اس شو کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا لاہور اور کراچی کی مہمان نوازی کے دلدادہ

جے ڈاٹ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیومز لانچ کردیے

خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ سکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اردو فلکس کے لیے کس طرح کا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے اپنے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے 5 دسمبر تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ تحاریر