ریما نے مداحوں کو دھوکا دے دیا، کراچی میں شاپنگ ْکی کوئی پہچان نہیں سکا

اداکارہ ریما نے کراچی میں شاپنگ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا شاپنگ ٹائم ان کراچی

کسی بھی انسان کے لئے یہ ایک خوشگوار لمحہ ہوتا ہے جب  لوگ اس کو اس کی عمدہ کارکردگی  اور صلاحیت کے باعث پسند کرتے ہیں اور وہ  عوام کا ہر دلعزیز بن جاتا ہے، ڈرامہ، فلم انڈسٹری اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں غیر معمولی نام کمانے والے افراد کےلئے جہاں یہ  لمحات خوشی کا باعث بنتے ہیں وہیں  ایسے افراد کو کچھ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو اکثر پریشانی کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

معروف افراد کو درپیش ایسے ہی مسائل میں سے ایک مسئلہ انکا آزادانہ طورپرعوامی مقامات پر گھومنا، شاپنگ کرنا بھی شامل ہے لیکن عالمی وبا  کورونا وائرس نے اداکارہ ریما  کواس مسئلے سے نکال لیا۔

گذشتہ روز اداکارہ ریما نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئرکی ہے جس میں  ان کو آزادانہ طورپر شاپنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ  کیپشن میں لکھا "شاپنگ ٹائم ان کراچی”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے جس کے باعث ان کے اردگرد کے لوگ ان کو پہچان ہی نہیں سکے اور یوں اداکارہ نے عوام کو دھوکادیتے ہوئے آزادانہ طورپراپنی شناخت چھپاتے ہوئے شاپنگ کی۔

متعلقہ تحاریر