سونیا حسین اور زاہد حسین چھوٹی اسکرین پر پھر ایک ساتھ

اداکار جوڑی موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل موڑمہاراں میں ایک ساتھ جلوہ گرہورہی ہے

اداکارہ سونیا حسین اور اداکار زاہد احمد کی  جوڑی کی چھوٹی اسکرین پر پھر واپسی ہوگئی۔دونوں اداکار موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بننے والے ڈرامہ سیریل موڑمہاراں میں ایک ساتھ جلوہ گرہورہے ہیں۔اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی پہلی جھلک بھی شیئر کردی۔

 

پاکستانی حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلیے متحرک ہوگئی۔نجی ٹیلی وژن چینل ٹی وی ون نے موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ڈرامہ سیریل موڑ مہاراں تیار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار سجاد علی اداکارہ سونیا حسین جون ایلیا کے مداح

اداکارہ سونیا حسین بھی ماہرہ خان کے نقش قدم پر، یونیفارم میں تصاویر وائرل

ڈرامہ سیریل موڑ مہاراں میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث چولستان کو درپیش پانی اور درختوں کی قلت  کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔علی معین کی تحریر کوہدایت کاراویس خان نے ڈرامے کی شکل دی ہے جبکہ یہ ڈرامہ سیما طاہر خان  کی پیش کش ہے۔

ڈرامہ سیریل موڑ مہاراں میں اداکارہ سونیا حسین اور اداکار زاہد احمد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں  شہریار زیدی،بابر علی،فردوس جمال اور سمیہ ممتاز شامل ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر بننے والے اس ڈرامے میں سونیا حسین  ماہر ماحولیات  جبکہ  زاہد احمد طاقت کے بھوکے روایتی جاگیردار کاکردار اداکررہے ہیں ۔اداکارہ سونیا حسین نے ڈرامے کا ٹیزر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کردیا۔

ڈرامے میں دونوں  کا تعلق چولستان  کے مختلف طبقات سے دکھایا گیا ہے۔مگر دونوں میں قدر مشترک یہ ہے کہ ان دونوں نےچولستان کے باہر سے تعلیم حاصل کی ہے۔سونیا حسین تعلیم مکمل کرنے کے بعد  بطور ماہر ماحولیات اپنے گاؤں واپس آتی ہیں اور وہاں کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام شروع کردیتی ہیں جبکہ احمد خان گردیزی کا کردار ادا کرنے والے زاہد حسین اپنے آبائی علاقے واپس آکرشوگرملز کا خاندانی کاروبار اور سیاست سنبھال لیتے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

ڈرامے کا اصل مقصد معاشرے تبدیلی کی انفرادی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ  کس طرح سونیا اپنی صلاحیت سے اپنے گاؤں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی کی کوشش کرتی ہیں اوران کی  دیکھا دیکھی طاقت کا بھوکا جاگیردار بھی صحیح راستے پر چل پڑتا ہے۔ یہ کوئی لوو اسٹوری نہیں ہے بلکہ دو مختلف افراد کی کہانی ہے جو اپنی زمین کے لیے کچھ کرنے کے لیے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر