غیر معمولی موضوع پر مبنی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘کا 3 ہفتوں میں سوا چار کروڑ کا ریکارڈ بزنس

مداحوں میں بے پناہ مقبولیت اور پسندیدگی  کے لئے انتہائی مشکور ہیں جس نے  فلم کو  کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے

 ایک ایسے وقت میں جب پڑوسی ملک مختصر وقفے کے دوران کوئی نا کوئی ایسی فلم نمائش کےلئے پیش کرتا ہوں جس میں پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا شامل ہو پاکستانی فلم سازوں کا ‘ سقوطِ ڈھاکہ ‘ کے غیر معمولی موضوع  پر ایک فلم بنانا  اور اس کا عوام میں بے پناہ مقبول ہونابے شک ایک بڑی کامیابی ہے۔

‘فلم والا پکچرز’ کے بینر تلے بنائی جانے والی  فلم ’’کھیل کھیل میں ‘‘نے اپنی ریلیز کے  محض تین ہفتوں کے دوران سواچار کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرلیا ہے ،  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں’’کھیل کھیل میں ‘‘کی انتظامیہ نے  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مداحوں میں بے پناہ مقبولیت اور پسندیدگی  کے لئے انتہائی مشکور ہیں جس نے  فلم کو  کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔

یہ

‘کھیل کھیل میں’ برطانیہ کے سنیماز میں ریلیز کیلیے تیار

‘کھیل کھیل میں’ نہیں دیکھی تو جلدی سے دیکھ لیں، ہمایوں اور فہد کا مشورہ

غیر معمولی  موضوع پر بننے والی  فلم ‘کھیل کھیل میں’ کا اسکرین پلے فضا علی میرزا اور نبیل قریشی نے ہی لکھا ہے۔ جس کی کہانی ڈرامہ اور تاریخ حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس کے مرکزی کرداروں میں  سجل اور بلال عباس کے علاوہ منظر صہبائی، ثمینہ احمد، جاوید شیخ، شہریار منور اور مرینہ خان بھی اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

فلم ‘کی کہانی سقوطِ ڈھاکہ کے سانحے کے گرد گھومتی ہےجس میں سجل علی بنگلہ دیش میں ہونے والے ڈرامہ مقابلے میں شرکت کے لیے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاتی ہے۔ لیکن وہاں جاکر ان لوگوں کی حالتِ زار دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہے جو سقوطِ ڈھاکہ کے وقت مشرقی پاکستان سے مغربی پاکستان نہیں آ سکے تھے۔

متعلقہ تحاریر