پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان بالی وڈ میں جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ 1983 کے ورلڈ کپ فائنل کا میچ دیکھ رہی ہےاور یہ اندازہ لگا رہی ہےکیا ہونے والا ہے

اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم میں پہلی حجابی خاتون کا کرداراداکرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان بولی وڈ کے معروف ہدایت کار کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اسپورٹس فلم 83میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلم 83 میں زوہا رحمان  برطانیہ میں مقیم پہلی نسل کے تارکین وطن کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی جو  برطانیہ کے شہر لندن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں 1983 کے ورلڈ کپ فائنل کا میچ دیکھ رہی ہےاور یہ اندازہ لگا رہی ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ کی مسلمان اداکارہ دیا مرزا کی غیر رسمی شادی

جارج کلونی، ٹام کروز کی حمایت میں بول پڑے

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

فلم میں  اداکار  رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ  اداکارہ  ڈپیکا پڈکون  بھی فلم میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ زوہارحمان پاکستان کے ڈرامہ سیرل "دل مومن” میں اپنی جاندار اداکاری کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر