سقوط ڈھاکہ پر جاوید جبار کی دستاویزی فلم 16 دسمبر کو ریلیز ہوگی

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے 50 برس مکمل ہونے پر معروف پروڈیوسر نے حقائق پر مبنی ڈاکیومینٹری بنائی ہے۔

سقوطِ ڈھاکہ کے 50 برس بعد ممتاز شخصیت جاوید جبار نے اپنی آنے والی دستاویزی فلم میں سچ پر سے پردہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

یہ دستاویزی فلم ‘مشرقی پاکستان کی علیحدگی، ایک ان کہی کہانی’ کے عنوان سے 16 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اصل حقائق اور مختلف واقعات کو یکجا کر کے بنگلہ دیش بننے کے عوامل دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثمر من اللہ کی ‘آؤٹ سوئنگ’ نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

نیٹ فلکس پر مائیکل شوماکر سے متعلق دستاویزی فلم نشر ہوگی

اس مضمون پر دسترس رکھنے والے معروف قومی اور بین الاقوامی ماہرین نے ڈاکیومینٹری میں اظہار خیال کیا ہے اور ایسی معلومات بیان کی ہیں جو کہ شاید پہلے کبھی کسی پبلک فورم پر نہ بتائی گئی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

جاوید جبار کی دستاویزی فلم میں ماضی کے واقعات کی منظرکشی کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا گیا ہے، مختلف نقطہ نظر اور بیانیوں کے تجزئیے کیے گئے ہیں اور سیاسی اور جذباتی تاثرات سے ہٹ کر ان ساری معلومات کو مستند حوالوں اور حقائق سے گزار کر حتمی شکل دی گئی ہے۔

یہ ڈاکیومینٹری ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس سنہ  1971 اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے حوالے سے یک طرفہ معلومات ہیں۔

سقوط ڈھاکہ کے 50 برس مکمل ہونے پر دستاویزی فلم اپنے اندر جھانکنے کا موقع دے گی اور کئی سخت سوالات کا جواب ملے گا تاکہ اس وقت کے حالات کی وجوہات معلوم ہوسکیں جو کہ افسوسناک سانحے کا سبب بنے اور پاکستان اپنے ایک حصے سے محروم ہوگیا۔

متعلقہ تحاریر