اداکارہ وینا ملک کا مریم نواز پر ایک بار پھرلفظی حملہ
وینا ملک نے کہا ہے کہ مریم نوازنے "گانا بھی وہ چُنا جس میں انکے پسندیدہ کام ,,چوری،، کا زکر ہے
تنازعات کی زد میں رہنے والی بے باک معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف محاذ سنبھال لیا ہے، اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں مریم نواز نے گانا گایا جس پر وینا ملک نے تنقید کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کرتےہوئے وینا ملک نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر گانا گایا، گانے کی ویڈیو سوشل میں پر خوب وائرل ہوئی، اداکارہ وینا ملک نے مریم نواز کے گانے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ مریم نوازنے "گانا بھی وہ چُنا جس میں انکے پسندیدہ کام ,,چوری،، کا زکر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ینا ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کوئی اور استعمال کررہا ہے
اسد خٹک کا وینا ملک پر بچوں کی برین واشنگ کا الزام
گانا بھی وہ چُنا جس میں انکے پسندیدہ کام کا ذکر ھے۰۰۰۰
,,چوری،،
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) December 7, 2021
وینا ملک مسلم لیگ نون پر تنقید کے حوالے سے کافی مشہور ہیں انھوں نے اس سے قبل بھی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکی تقریر میں ایسا کچھ نہیں ہوتا جو ہمیں متاثر کرے۔
انکاکہنا تھا مظلومیت کارڈ کھیلنے والا کبھی بھی ہیرو نہیں بن پاتا، انکا کہنا تھا کہ مریم نواز جب بھی تقریر کرتی ہیں تو فوج اور عدلیہ پر تنقید کرتی ہیں ، کیا ایسا شخص لیڈر ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر مریم کو ہماری لیڈر بننا ہے تو وہ سب سے پہلے جھوٹ بولنا بند کریں۔