پاکستان میں پہلے یورپین فلم فیسٹیول کا انعقاد

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں تین یورپی فلموں کی نمائش کی گئی، پینل مباحثے میں شوبز اور ٹی وی شخصیات کی شرکت۔

پاکستان میں پہلی بار یورپین فلم فیسٹیول کا پریمیئر اسلام آباد کی نیشل کونسل آرٹس میں منعقد ہوا۔ یورپین فلم فیسٹیول میں مختلف یورپین فلموں اور ثقافت کی نمائش ہوگی تا کہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے اور بین الثقافتی معاملات کا ادراک ہو سکے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری تھے، یورپین یونین وفد کی ناظم الامور تھامس سیلر نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں پہلا یورپین فلم فیسٹیول منعقد کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جمائمہ گولڈاسمتھ کی فلم ریلیز کیلیے تیار

سقوط ڈھاکہ پر جاوید جبار کی دستاویزی فلم 16 دسمبر کو ریلیز ہوگی

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے ثقافتی تنوع اور بین الثقافتی بات چیت کو سنیما سے فروغ دیا جائے گا، یہ اس بات کا مظہر ہے کہ یورپین یونین پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے کوشاں ہے خاص طور پر عوامی اور مقامی سطح پر۔

یورپی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ فلم دوسری ثقافتوں اور نقطہ نظر رکھنے والوں کو سمجھنے کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کرتی ہے جس کی وجہ سے ہم نے اس تقریب کو ‘یورپ کی ایک جھلک’ کا عنوان دیا ہے۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں تین فلموں کی نمائش کی گئی جن میں سے دو فیچر فلمیں تھیں، My Brother Chases Dinosaurs اور Our Struggle فیچر فلمز تھیں جبکہ Hungry Seagull مختصر فلم تھی۔

فلموں کی نمائش کے بعد خاندانی رشتوں پر ایک پینل کے مابین مباحثہ ہوا جس میں پاکستانی فلم اور ٹی وی شخصیات شامل تھیں جبکہ اسپین کے سفارتی مشن کی ڈپٹی ہیڈ ایلینا گومیز نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ تحاریر