فیصل آبادواقعے کا ڈراپ سین،عمیر رانا کی عوام کو حقائق کا جائزہ لینے کی تلقین

 براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پاکستان کے کئی بلاک بسٹر ڈراموں میں کام اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار عمیر رانا جو اکثر اوقات اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں میں رہتے ہیں ، انھوں نے فیصل آباد میں گداگر خواتین کو برہنہ  کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو کا دوسرا رخ سامنے آنے کے بعد  نام نہاد حقوق نسوان کے علمبرداروں پر کڑی تنقید کی ہے ۔

اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنےپیغام  کے ساتھ فیصل  آباد واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی ہے  جس کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ  کیا  ایک کہانی کے ایک سے زائد پہلو نہیں ہوسکتے ؟

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ وینا ملک کا مریم نواز پر ایک بار پھرلفظی حملہ

گیتی نے علیزے شاہ کی نقل اتاری

انھوں نے کہا کہ اب وہ تمام حقوق نسواں کے علمبردار اور سوشل میڈیا کے جنگجو جنہوں نے فوری طور پر ان مردوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا  براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ دنیاامتحان کا مقام ہے تو آئندہ ایسے کسی بھی واقع پر انصاف پسند بنتے ہوئے صبر کا مظاہرہ کریں ۔

متعلقہ تحاریر