کترینہ کیف کی رسم حنا کی تصاویر سامنے آگئیں

بالی ووڈ کی نوبیاہتا اداکارہ کترینہ کیف کی رسم حنا کی تصاویر سامنے آگئیں۔

اداکارہ کترینہ کیف  نے اپنی رسم حنا کی تصاویر فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ طویل تحریر لکھنے کے بجائے 3 الفاظ شکر،صبر اور خوشی تحریر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ لوو برڈز نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنے کروڑ میں فروخت کیے؟

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی، کرینہ، عالیہ، دپیکا اور پریانکا چوپڑا کی سب سے پہلے مبارکباد

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

پہلی تصویر میں کترینہ کیف  اپنے شوہر وکی کوشل کے چہرے پر ابٹن لگارہی ہیں جبکہ خود ان کے چہرے اور ہاتھوں پر بھی ابٹن لگا ہو ا ہے۔دوسری  تصویر میں کترینہ کو سیج پر بیٹھے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے جس میں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کررہی ہے جبکہ تیسری تصویر  میں انہیں اپنے گھر اور سسرال والوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار وکی کوشل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے رسم مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ کا تحریر کردہ کیپشن استعمال کیا۔وکی کوشل کی شیئر کردہ پہلی تصویر میں وہ اور کترینہ سیج پر ہاتھ میں ہاتھ ڈالے بیٹھے مسکرا رہے ہیں جبکہ دونوں کو ابٹن بھی لگا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

دوسری تصویر میں وکی کوشل کے والد انہیں ابٹن لگارہے ہیں جبکہ تیسری تصویر میں وکی کوشل سیاہ چشمہ لگائے بیٹھے ہیں اور ان پر پانی کی بالٹی انڈیلی جارہی ہے جبکہ چوتھی تصویر میں کترینہ کیف انہیں ابٹن لگارہی ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد پیش کررہی ہے جب کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد نے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی جمعرات کو راجستھان کے تاریخی قلعہ بروارا کے سکس سینسز ریزورٹ میں انجام پائی تھی۔ولیمے کی تقریب تاج لینڈ ممبئی میں آج منعقدہوگی۔

متعلقہ تحاریر