طویل انتظار ختم، ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ نشر ہونےکو تیار

سیریل سنگ ماہ ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'سنگِ مر مر' کا سیکوئل ہے

سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننےوالے میگا کاسٹ ڈرامے ’ سنگ ماہ ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں  معروف گلو کار عاطف اسلم  کے ساتھ زاویار نعمان، کبریٰ خان، ہانیہ عامر ،ثانیہ سعید نعمان اعجاز سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار سمیت دیگر کئی معروف اداکار شامل ہیں۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں نشرکئے جانے والے ڈرامہ سیریل”سنگ ماہ“کے ٹریلر میں گلوکار عاطف اسلم کو ’معاملہ سنگین ہے‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹریلر  میں کبریٰ خان اور ہانیہ عامراور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار عاطف اسلم کی سنگ ماہ سے ڈراموں میں انٹری

عاطف اسلم پہلی مرتبہ سجل علی کے مدمقابل

 

اس ڈرامے میں عاطف اسلم ٹی وی   میں ڈیبیو کررہے ہیں اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول  میں کام کرچکے ہیں ، ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں عاطف اسلم کو قبائلی شخص کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ ڈرامہ سنگ ماہ  کے ٹریلر نے  عاطف اسلم کے مداحوں کو دیوانہ کردیا جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ رہا ۔

ٹریلر میں عندیہ دیا گیا کہ جلد ہی ڈرامے کو نشر کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

متعلقہ تحاریر