اداکارہ صباقمر ’’فراڈ ‘‘ کرنے کو تیار

صبا قمر نے زنجبیل عاصم کے تحریر کردہ نئے ڈرامے "فراڈ" کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں

اداکار میکال ذوالفقاراور صبا قمر زمان دو سپر ٹیلنٹڈ اداکار ہیں جنہیں ’’پانی جیسا پیار ‘‘ نے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچایا اس کے بعد یہ دونوں اداکاروں نے’سنگت  ‘ ستارہ ‘ اور احترام جیسے سپر ہٹ  ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے دونوں کی خوبصورت آن اسکرین کیمسٹری ایک  مثال دی ہے جسے شائقین پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں صبا قمر  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک  زنجبیل عاصم شاہ  کے تحریر کردہ اپنے نئے ڈرامے "فراڈ” کے حوالے سے  تفصیلات شیئر کی،۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر ٹیلی فلم پی این ایس ہنگور میں مرکزی کردار اداکریں گی

صبا قمر نے ‘نینا کی شرافت’ کی تصویر دکھا دی

 صبا قمر اور میکال  ذوالفقار دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آنے والے ڈرامے "فراڈ” کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئیڈریم پروڈکشن  کے بینر تلے بننےوالاڈرامہ زنجبیل عاصم شاہ تحریر کیا ہے جس کی ہدیات ثاقب خان  نے دی ہیں  جس میں ان کے ساتھ ساتھ احسن خان اور دیگر معروف ادکار شامل ہیں ۔

پوسٹ پر مداحوں نے  خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ادکار ایک بہترین جوڑی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس مرتبہ بھی بہت عمدہ اور منفرد  ڈرامہ دیکھنے کو ملے گا ۔

متعلقہ تحاریر