پاکستان کی معروف شخصیات پولشڈ مین مہم کا حصہ بن گئیں

جنسی ہراس کے خلاف مہم میں مختلف شعبوں سے وابسطہ افراد نے حصہ لیا اور متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیا

پاکستان میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ واقعات معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔

ایسے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے پاکستان کی کئی مشہورشخصیات نے ”پولشڈ مین کیمپین‘‘ میں اپنا حصہ ڈال کراپنا ایک ناخن پولش کیاہے۔ اِس عمل کا مقصد متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

 اس مہم کا آغاز 2014 میں آسٹریلیا سے ہوا۔ پاکستان  رواں سال اس مہم کا حصہ بنا۔ اس کیمپین میں مرد اپنے ہاتھ کے پانچ میں سے ایک ناخن کو پولش کرتے ہیں۔ پانچ میں سے ایک ناخن کو پولش کرنا اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ ہر 5 میں سے ایک بچہ جنسی تشدد کا شکار ہوتا ہے۔

پاکستان میں اس مہم میں حصہ لینے والے افراد میں معروف کھلاڑی وسیم اکرم، بابر اعظم، جہانگیر خان، عامر خان، اعصام الحق وغیرہ شامل ہیں جبکہ اداکاروں میں محمر رانا، میکال ذوالفقار، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد شامل ہیں۔

پاکستان میں اِس مہم کی روح رواں معروف پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم ہیں۔

پالشڈ مین مہم کا حصہ بنتے ہوئے اداکار بلال اشرف نے اپنے ایک ویڈیوں پیغام میں کہا کہ ہر بچے کو حق ہے کہ وہ خود کو محفوظ سمجھ سکے۔ بچوں کے ساتھ تشدد اور نہیں ہوگا۔

معروف شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی اس مہم میں حصہ لیا ور اپنے ایک ناخن کو پولش کر کے ٹوئٹ کیا۔ اِس عمل میں حصہ لے کرمعروف شخصیات جنسی تشدد کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر