ٹریور نوح کا ایلون مسک کو سال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر طنز

ٹائم میگزین کی جانب سے سال کی بہترین شخصیت ہمیشہ عجیب کیوں ہوتی ہے؟امریکی مزاحیہ اداکار کاسوال

ٹائم میگزین کی سال کی بہترین شخصیت ہمیشہ عجیب کیوں ہوتی ہے؟ امریکی مزاحیہ اداکار اور میزبان  ٹریور نوح نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کوسال کی بہترین شخصیت قرار دینے پر ٹایم میگزین کے انتخاب پر سوال اٹھادیا۔

 دی ڈیلی شو کے میزبان نے اپنے حالیہ پروگرام میں نہ صرف  رواں  سال کے فاتح ایلون مسک کا ذکر کیا بلکہ گزشتہ برسوں میں یہ اعزاز جیتنے والے مارک زکربرگ، ڈونلڈ ٹرمپ اور روڈی گیولیانی کے بارے میں سوچتے ہوئے پوچھا کہ یہ سال کا بہترین شخص ہمیشہ عجیب ترین شخص کو کیوں جاتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے

دنیا کی امیر ترین شخصیت الون مسک پرسن آف دی ایئر قرار

ٹیسلا کو دوران ڈرائیونگ وڈیو گیم کھیلنے کی سہولت دینے پر تنقید کا سامنا

ٹریور نوح نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے مزید کہا کہ  میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ کیا خلائی مخلوق نیچے آئی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا میں چاہوں  گاکہ یہ لوگ ہماری نسل کی نمائندگی کریں۔انہوں نے روبوٹ کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ  غیر ملکی ایسے کہیں گے کہ آپ کی نسل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے طنز و مزاح کے باوجود ٹریور  نوح نے ایلن مسک کو سال کی بہترین شخصیت  قرار دینے کے فیصلے کودرست قرار دیتے ہوئے  ان کی کامیابیوں کی فہرست بھی گنوائی۔بولے  سچ تو یہ ہے کہ اس فیصلے پر بحث نہیں ہوسکتی ، دنیا کا امیر ترین آدمی، جو خلا، کرپٹو کرنسی اور الیکٹرک کاروں کو بھی کنٹرول کرتا ہے؟اس سے بہتر شخصیت کون ہوسکتا ہے۔بولے دوسرے نمبر پر یقیناً پیٹ ڈیوڈسن جیسا کوئی ہوگا۔

یادرہے کہ ٹریور نوح سے قبل ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر گلوکارہ گرائمز نے بھی ٹائم میگزین کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔گرائمز نے اپنے ٹوئٹ میں ٹائم میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس تصویر کے لیے اس نے اپنے بال کٹوائے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائمز میگزین نے ایلون مسک کو برقی کاروں کی صنعت ،انسانیت کی مریخ تک رسائی اور کرپٹو کے کاروبار میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دیا تھا اور دسمبر کے شمارے میں سرورق پر ان کی تصویر بھی شائع کی تھی۔

ٹائم میگزین نے سال کی بہترین شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  موجودہ بحران کا حل نکالنے،  ٹیک ٹائٹنز  کے دور  کے امکانات اور خطرات کو مجسم کرنے اور  معاشرے  کی   سب سے دلیرانہ اور منتشر تبدیلی کو لیکر چلنے پر ایلون مسک کو سال کی  بہترین شخصیت قرار دیاجاتا ہے۔

 ٹائم کے ایڈیٹر ان چیف ایڈورڈ فیلسینتھال نے اس فیصلے کے حق میں لکھا تھا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زمین پر اور ممکنہ طور پر زمین سے باہر بھی لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر