اداکارہ سجل علی اداکار ارسلان نصیر سے متفق

امید کرنا ہوں کہ اگلی مرتبہ ہمیں ’گیسٹ‘ کے طور پر بلایا جائیگا، شو اسٹوپر کے طورپر نہیں

اداکار ارسلان نصیر کا کہنا ہے کہ فیشن شو میں اداکار کو بطور "شو اسٹوپر” پیش کرنا مناسب نہیں ہےبلکہ انہیں ’گیسٹ‘ کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے، ارسلان نصیر کے  دیگر اداکاروں نے اتفاق کیا جن میں ادکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویڈیو ز اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے  پیغام میں  سوشل میڈیا اسٹار اور  اداکار ارسلان نصیر نے  ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے  کہا  کہ ماڈلنگ کر کے مزہ آیا ہے اور چاہوں گا کہ دوبارہ بھی ایسا کروں لیکن امید کرنا ہوں کہ اگلی مرتبہ ہمیں ’گیسٹ‘ کے طور پر بلایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سجل علی اور کبریٰ خان ‘صنف آہن’ کا حصہ بن گئیں

سجل علی کی خوشخبری کس کے لیے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arslan Naseer (@cba.arslan.naseer)

انھوں نے کہا کہ فیشن شو میں ماڈلنگ کرنے والے اداکار کو ’شو اسٹوپر‘ کہنا درست نہیں  ، پاکستان کی ماڈلنگ انڈسٹری میں بے حد ٹیلنٹ  موجود ہے کی بات کی ہے، ماڈلنگ انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جسے صحیح معنوں میں پہچاننے کی بہت ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  ادکاروں کو ان کی اداکاری  سے پہچان دینی چاہئے اداکار کی اس بات سے دیگر شخصیات نے بھی اتفاق کیا ہے جس میں اداکارہ سجل علی اور ہارون شاہد کا نام شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر