اسٹیو ہاروی نے ہرناز کو ‘میاؤں’ کرنے کیلیے کیوں کہا؟ بھارتی ناراض
پچھلے ہفتے اسرائیل میں منعقدہ مقابلہ حسن میں اسٹیو ہاروی نے ہرناز سے کہا کہ بلی کی آواز نکال کر دکھائیں، بھارتیوں نے اس کو ہتک آمیز سمجھا۔

پچھلے ہفتے اسرائیل میں منعقدہ مقابلہ حسن میں عالمی شہرت یافتہ پروگرام ہوسٹ اسٹیو ہاروی نے مس یونیورس ہرناز سندھو کو بلی کی آواز نکالنے کے لیے کہا جس کی وجہ سے ان پر تنقید ہورہی ہے۔
اسٹیو نے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے والی خواتین سے پوچھا کہ ان کی اب تک کی کیا کامیابیاں ہیں، اس کے ساتھ ہی اسٹیو نے ہرناز سے کہا کہ میں نے سنا ہے آپ جانوروں کی آوازیں بہت اچھی نکالتی ہیں، چلیں جس جانور کی سب سے اچھی آواز نکال سکتی ہیں وہ سنائیں۔
یہ بھی پڑھیے
منشا پاشا اپنی نئی فلم کی ریلیز پر خوش
بھارت کی ہرناز سندھو کائنات کی خوبصورت ترین خاتون قرار
پہلے تو ہرناز ہنس دیں اور کہا کہ اسٹیو میں یہ توقع نہیں کر رہی تھی کہ مجھے یہ سب عالمی اسٹیج پر کرنا پڑے گا لیکن مجھے یہ کرنا ہی ہوگا اس کے علاوہ کوئی چارا نہیں۔
اس کے بعد ہرناز نے بلی کی آواز نکالنا شروع کردی۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ سب فضول کام کس وجہ سے کیا گیا؟
What in the living 🤬 was this about? While other contestants were asked about their accomplishments Miss India Harnaaz Sandhu was asked to do an animal impression and she meow’d on stage. I want to know who wrote this question for her?#MissUniverse #MissIndia #SteveHarvey
— Neeha Curtis (@NeehaCurtis) December 13, 2021
نیہا کرٹس نے کہا کہ جب دیگر امیدواروں سے ان کی کامیابیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو مس انڈیا ہرناز سندھو کو جانوروں کی آواز نکالنے کے لیے کیوں کہا گیا؟ اور انہوں نے اسٹیج پر میاؤں کر بھی دیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ہرناز نے کسی بھی مقابلہ حسن میں پوچھے جانے والے سب سے فضول سوال کو بہت خوش اسلوبی سے جواب دے کر بھگتایا، ایک دلکش ادا کے ساتھ، نہایت اعتماد کے ساتھ، کوئی شک نہیں کہ آپ نے دل جیت لیے۔