مہرین سید نے خواجہ سراؤں کیلئے "میری جنس میری پہچان” مہم شروع کردی

خواجہ سراؤں کو دیگر شہریوں کی طرح باعزت مقام دلوانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے

معروف ماڈل اور  اداکارہ مہرین سید نے خواجہ سراؤں کو  ہنرمند بنانے کا بیڑا اٹھا لیا کہتی ہیں کہ  خواجہ سراؤں کو معاشرے کا  مفید شہری بنانے کیلئے اور انہیں دیگر شہریوں کی طرح باعزت مقام دلوانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بات کی جائے اور خواجہ سراؤ ں کا تذکرہ نہیں ہو ایسا ممکن نہیں ہے خواجہ سرا ؤں کا شمار معاشرے کے اس پسے ہوئے طبقے میں ہوتا ہے کہ جن کو لوگ حقارت سے دیکھتے ہیں لیکن ان کی بہتری کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتے ہیں اسی لیے ماڈل اور اداکارہ مہرین سید نے خواجہ سراؤں کو خود مختار  بنانے کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی، ایک ہی دن میں دو خواجہ سرا قتل

سندھ یونین کونسلز، خواجہ سرا اور اسپیشل افراد کیلیے نشست مختص

اداکارہ مہرین سید نے خواجہ سراؤں کو باعزت روزگارکیلئے لاہورمیں "میری جنس میری پہچان” کے نام سےایک تربیت گاہ قائم کی ہے  جہاں  خواجہ سراؤں کو  میک اَپ کے ساتھ ساتھ گرومنگ کی  تربیت بھی دی جاتی ہیں۔ خواجہ سراؤں کو ہنرمند بناکر باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد کی جاتی ہے۔

مہرین سید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی تربیت گاہ میں خواجہ سراؤں کو مختلف ہنر سکھاتی ہیں، یہاں خواجہ سراؤں کو ہنرمند بناکرباعزت روزگار کی فراہمی میں بھی ان کی مدد کی جاتی ہے۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ  خواجہ سراؤں کو معاشرے کا  مفید شہری بنانے کیلئے اور انہیں دیگر شہریوں کی طرح باعزت مقام دلوانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ  خواجہ سراؤں کو تربیت کی ضرورت ہے وہیں معاشرے کو بھی ان سے متعلق رائے بدلنی ہو گی۔

متعلقہ تحاریر