گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر رقص، عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل

مجھے بھی عام انسانوں کی  طرح زندگی گزارنے اور رشتے داروں کی شادیوں میں رقص کا حق ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر  کی شادی کی ایک تقریب میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، مداحوں کی جانب سے تنقید پر اداکارہ کاکہنا ہے کہ  وہ بھی عام انسانوں کی  طرح زندگی گزارتی ہیں اور دوستوں اور رشتے داروں کی شادیوں میں رقص کرنے کا انھیں حق ہے۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ  کی معروف ایپ انسٹاگرام  پر ایک شادی کی تقریب میں بھارتی فلم دبنگ کے گانے ’منی بدنام‘ ہوئی پر ڈانس کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی  جس میں اداکارہ کو رقص کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سیریل کلر جاوید اقبال پر مبنی فلم میں عائشہ عمر کے کردار کی دھوم

اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کردی

اس ویڈیو کو جہاں ان کے  مداحو ں نے سراہا وہیں بعض مداحوں کی جانب سے اس پر تنقید کی گئی ، ایک خاتون نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟‘

&

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

nbsp;

خاتون کی جانب سے غیر مناسب تبصرے کا جواب دیتے ہوئےاداکارہ عائشہ عمر  نے کہا کہ وہ بھی دوسرے انسانوں کی طرح ایک عام زندگی گزارتی ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ڈانس کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

انھوں نے  تقریب کے  حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کی تقریب میں بہت مزہ آیا، بمشکل ہی ڈانس پریکٹس کی تھی۔ کانچ کی چوڑی پیر میں لگنے کے باوجود انہوں نے کسی نہ کسی طرح ڈانس کیا اور ان کے بھائیوں نے انہیں گرنے بھی نہیں دیا۔

ان کے رقص پر تنقید کرنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میں بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزارتی ہوں شادی کی تقریب میں رقص پر تنقید کرنے والے  غیر ضرور ی تبصرے کررہے یں ۔

متعلقہ تحاریر