شنیرا اکرم کے بعد سجل علی کو بھی پیپسی کانیا اشتہار کیوں پسند آگیا؟

شنیرا اکرم کے بعد اداکارہ سجل علی  کو پیسی  کولا کے نئے اشتہار میں پاکستانی ثقافت کی ترجمانی پسند آگئی۔اداکارہ نے پیسی کولا کا نیا اشتہار اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرکےاس کی تعریف بھی کردی۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں  پیپسی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے ثقافتی ورثے  کی اس وڈیو  کو پسند کریں جس میں  پوری پاکستانی قوم کو بہترین خراج عقیدت  پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہانیہ عامر نے اسپائیڈرمین کا روپ دھار لیا

ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گانے کی تعریف کردی

 

واضح رہے کہ پیسی کمپنی دبئی ایکسپو میں  پاکستانی پویلین کی شراکت دار ہے اور یہ ٹی وی سی (ٹیلی وژن کمرشل) اسی تشہیری مہم کے سلسلے میں بنایا گیا ہے۔اشتہار میں  دنیا بھر کےسیاحوں کی توجہ پاکستانی ثقافت کی جانب مبزول کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اشتہار میں سیاحوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ  سفرپر نکلیں اور اپنے دلوں  کے تالے کھولیں۔آپ مہم جوئی کے متلاشی نوجوان ہیں  یاشہروں سے دور بھاگنے والے،کھانوں کی خوشبوئیں سونگھتے پھرتے ہیں یا وقت کے ساتھ سفر کرنا پسند کرتے ہیں ، تو آئیے ایک چھپے ہوئے خزانے پاکستان کو تلاش کیجیے جہاں سب کچھ موجود ہے۔ اشتہار میں پاکستان کے تمام رنگوں  کی جھلک دکھائی دیتی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی پیپسی کولا کے اشتہار کی تعریف کی تھی۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھا کہ تھاپیسی کولا نے  پاکستان کی تمام خوبیوں کو ایک وڈیو کی شکل میں مرتب کرکے بہترین قدم اٹھایا ہے۔بیشتر دنیا پاکستان کی خوبصورتی اور تنوع سے لاعلم  ہے۔انہوں نے پاکستانی ثقافت کی بہترین عکاسی پر خوشی کااظہار کیاتھا۔

متعلقہ تحاریر