سابق شوہر سے احترام کا تعلق اب بھی قائم ہے، ماہرہ خان

بیٹے اذلان کی وجہ سے ہم دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، بچے کے لیے تلخیاں بھول چکی ہوں، اداکارہ۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سابق شوہر کے متعلق بہت مثبت باتیں کہیں اور کہا کہ میرا ان سے اب بھی ایک خوبصورت رشتہ ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اذلان کے والد اور ان کی فیملی اور میری فیملی، ہم سب اذلان کے حوالے سے ایک ہی سوچ رکھتے ہیں اور اس کے لیے اکٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں طلاقوں میں اضافہ ، فیملی کورٹس کی تعداد دُگنی کر دی گئی

یاسرہ رضوی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی

ادکارہ نے کہا کہ یہ میری وجہ سے ہے، میں ان لوگوں کے (یعنی سابق سسرال کے) بہت قریب ہوں۔

اس میں محنت لگتی ہے، آپ کو اپنی انا ختم کرنا پڑتی ہے اور دوسرے شخص کو سمجھنا پڑتا ہے لیکن یہ سب کچھ آپ اپنے بچے کے لیے کرتے ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ اگر آپ خوش قسمت ہیں کہ دونوں طرف کے لوگ بہت مہربان ہیں اور وہ بچے کو خوش اور ٹھیک دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ تلخیاں بھول جاتے ہیں۔

ماہرہ اور علی عسکری کی ملاقات سنہ 2006 میں لاس اینجلس میں ہوئی تھی اور دونوں نے 2007 میں شادی کرلی تھی، آٹھ سال بعد 2015 ماہرہ نے علی عسکری سے شادی ختم کرلی تھی۔

دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان عسکری ہے۔

متعلقہ تحاریر