فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار

دونوں اداکاروں نے فلم کا پوسٹر شیئر کردیا، فہد مصطفیٰ نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے، فلم پچھلے برس ریلیز ہونا تھی۔

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے نئی فلم قائداعظم زندہ باد کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے، یہ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے لکھا لوٹ کے جائیں گے، فلم پوسٹر میں فہد مصطفیٰ پولیس کی وردی پہنے بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے سرکاری میز پر نوٹوں کی گڈیاں رکھی ہوئی ہیں جبکہ ماہرہ خان ان کے عقب میں کھڑی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے اس فلم میں ہدایت کاری کی ہے، فلم کو پچھلے سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے سبب فلم ریلیز میں تعطل آگیا۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا اپنی نئی فلم کی ریلیز پر خوش

غیر معمولی موضوع پر مبنی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘کا 3 ہفتوں میں سوا چار کروڑ کا ریکارڈ بزنس

‘قائداعظم زندہ باد’ کی شوٹنگ فروری 2020 میں مکمل ہوگئی تھی، یہ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس میں بدنام زمانہ پولیس افسر کی کہانی فلمائی گئی ہے جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے۔

نبیل اور فضا کی دوسری فلم ‘فیٹ مین’ ایک حادثاتی سپر ہیرو پر مبنی ہے جس کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے، اس میں احمد علی بٹ نے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر