فیصل جاوید نے فنکاروں کا مقدمہ سینیٹ میں پیش کردیا

سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے فنکاروں کی رائلٹیز کے حوالے سے سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے پر فنکار برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو کافی عرصے سے حقیقی اور جائز رائلٹی کے مسئلے کا سامنا ہے جو کاپی رائٹس کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سینیٹر فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنکاروں کی رائلٹیز کے حوالے سے سینیٹ  آف پاکستان میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو شوبز سے وابستہ شخصیات نے سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے معروف ڈائریکٹر واداکار واسع چوہدری نے سینیٹر فیصل جاوید کے ٹوئٹس پر کمنٹس کیا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اس میں سجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضرور کامیاب ہوں گے۔

اداکارہ وماڈل حرا ترین نے بھی سینیٹر فیصل جاوید کے ٹوئٹ پر اپنے کمنٹس کئے ہیں۔ جس میں حرا ترین کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے!مجھے امید ہے آپ سے کہ آپ اسے جلد ہی پاس کر لیں گے تاکہ پاکستان کے فنکار آخر کار اپنے کام کے دوبارہ نشر ہونے یا دوبارہ ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے اپنے بقایا واجبات حاصل کر سکیں۔

سینیٹ میں قرارداد پیش کئے جانے پر فنکار برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر