سینئر صحافی مہوش اعجاز اداکارہ مایہ علی کی دلدادہ ہوگئیں
مہوش اعجاز کہتی ہیں تاریخی ڈرامہ سیریل جو بچھڑ گئے میں مایہ علی کی اداکاری قابل دید ہے۔

سینئر صحافی مہوش اعجاز پر اداکارہ مایہ علی کی اداکاری کا سحر طاری ہوگیا۔
سینئر خاتون صحافی مہوش اعجاز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
مہوش اعجاز کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل جو بچھڑ گئے درحقیقت لائق تحسین ہے اور مذکورہ ڈرامہ ہر اس شخص کے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا مواد نیٹ فلیکس اور ایمیزون کے لائق نہیں۔
یہ بھی پڑھیئے
مہوش اعجاز نے مزید کہا کہ میرے پاس ڈرامہ جو بچھڑ گئے کی تعریف کرتے کرتے الفاظ کم پڑجائیں گے لیکن اس کی تعریف ختم نہیں ہوگی۔
Oh my God how good is #JoBicharGaye?!?! What a gorgeous show! And a slap to anyone who thinks our content is not good enough for Netflix or Amazon! I am speechless at the execution and the finesse with which this story is told. More please! #PakistaniDramas pic.twitter.com/oCUHvnO0e2
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) December 24, 2021
واضح رہے کہ برصغیر کی تاریخ پر عکسبند کیا گیا میگا ڈرامہ سیریل جو بچھڑ گئےکی کہانی مادر وطن کے جانثاروں کی سرفروشی کی داستان ہے جو تاریخی پس منظر میں فلمائی گئی۔
معروف رائٹر علی معین نے اپنے قلم سے ناظرین کے دِل کو چھو لینے والی یادگار کہانی تحریر کی۔
سسپنس، ایکشن اور جذبات سے بھرپور کہانی میں ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج اورمایا علی نے مرکزی کردار ادا کئے۔
دِل چھو لینے والی کہانی میں اورنگزیب مرزا، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، رانا مجید، عمر ڈار، احمد عباس، عثمان ضیاء، شیرین زاہد، عمر چیمہ، فہد ہاشمی، ظہیر تاج اور فضل حسین نے بھی کردار ادا کئے ہیں۔