رنویر سنگھ کی والدہ نے ورلڈکپ ٹرافی اٹھالی
بالی ووڈ سپراسٹار رنویر سنگھ کی والدہ نے 1983 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھالی۔رنویر سنگھ نے والدہ کی تصویرٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ یہ اصلی ٹرافی ہے۔
تصویر میں رنویر سنگھ کی والدہ ٹرافی اٹھائے مسکرارہی ہیں ۔اداکار رنویر سنگھ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جیت گئے مما۔
🏆 Hum jeet gaye, Mumma! 🧿❤️🙏🏽
(ps: that’s the actual cup!) 🤩#ThisIs83 #83TheFilm @83thefilm pic.twitter.com/MCwUSc7q74
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) December 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے کرونا کے بعد لاہور میں پہلے ہی کنسرٹ میں میلا لوٹ لیا
فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار
واضح رہے کہ اداکارہ رنویر سنگھ کی فلم 83طویل انتظار کے بعدگزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔
یہ فلم اس ٹیم کی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1983 میں بھارت کو پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا۔فلم کو ہندی،تامل، تیلگو، کندانا اورملیالم سمیت5زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کی نئی پہلے دن فلم بینوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کبیر خان کی فلم پہلے دن باکس آفس پر اسپائیڈر مین اور سوریاونشی کو پچھاڑنے میں ناکام رہی ہے۔