اداکار مریم انصاری کی شادی ، علی انصاری نے بہن کی شادی کی ویڈیو شیئر کردی

اداکارہ مریم انصاری کی شادی سابق کرکٹر معین خان کےبیٹے اویس خان کے ساتھ کراچی میں ہوئی

پاکستانی اداکارہ مریم انصاری کی سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہمراہ شادی کی تقریبات   کی ایک ویڈیو ان کے بھائی اداکار علی انصاری نے شیئر کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ بہنوں کو ایسے الوداع کیا جاتاہے۔

’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم انصاری کی شادی سابق کرکٹر معین خان کےبیٹے اویس خان کے ساتھ کراچی میں ہوئی  جس میں  شوبز و اسپورٹس کی معروف شخصیات سمیت فیشن اور سیاست سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

ایشال فیاض کا گانے کے ذریعے نور جہاں کو خراج عقیدت

بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس مداحوں کی مشکور

مریم انصاری کے بھائی علی انصاری نے مایوں کی تقریبات کے بعد 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب اپنے بہت کی شادی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن کو رخصت کرتے ہوئے دیکھے گئے  اس سے قبل ان کی مایوں کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو سہیلیوں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

اس سے قبل شادی پر دلہن، مریم انصاری کے بھائی علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہو ئی ہیں جن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، علی انصاری اور صبور علی کی ویڈیوز کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Facebook Comments Box