سال 2022ء نے مہوش حیات کو امید سے کردیا
پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سال نو سے اچھی امیدیں وابستہ کرلیں۔

بہترین فنی صلاحیتوں سے اپنی شخصیت کو لوہا منوانے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نئے آنے والے سال سے بہترین اور اچھی امیدیں باندھ لی ہیں۔
تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات کو ایک انگریزی سونگ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کا انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا کہ سال 2021ء جیسا بھی تھا تلخ اور حسین یادیں لے کر گزرگیا لیکن نئے سال 2022ء سے ہمیں اچھی امیدیں لگانی چاہئیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہنچاننے کی ضرورت ہے کیونکہ اصل ہیرو ہم سب میں موجود ہے۔ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنے اور اس کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔
مہوش حیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیرو کو تلاش کرنے کیلئے باہر کیوں دیکھیں۔ جب ہم سب میں ایک ہیرو موجود ہے۔ لہٰذا آج، کل اور ہمیشہ اپنے ہیرو بنیں!
یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو اداکاری کے میدان میں بہترین خدمات پیش کئے جانے کے اعتراف میں گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیا زسے بھی نوازا جاچکا ہے۔