اداکارہ ریما خان کا خاوند کے ساتھ محبت بھرا سین عکسبند

آپ کے ساتھ نے دنوں، مہینوں اور سالوں کا پتہ ہی نہیں چلنے دیا، معروف اداکارہ ریما خان نے اپنے شوہر ایس طارق شہاب کیلئے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ومیزبان ریما خان کی جانب سے تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ترین ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ریما خان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان اپنے خاوند ایس طارق شہاب سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

ویڈیو کے کیپتن میں ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ ریما خان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ آپ کا ساتھ کہیں بھی بہتر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ کتنے دنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں سے ہوں، آپ نے وقت کا پتہ ہی نہیں چلنے دیا۔

خیال رہے کہ سپر اسٹار اداکارہ ریما خان نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات انجام دیں۔1990ء میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریما خان نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا جبکہ بہت سی لولی ووڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ نوے کی دہائی میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نومبر 2011 کو امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر شہاب طارق کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھیں جس کے بعد اداکارہ کے گھر 24 مارچ 2015 کو بیٹے علی شہاب کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ تحاریر