ادکار احسن خان نے ملبوسات کی برانڈ”اے کے مارکا“متعارف کرادی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے نام اداکاراحسن خان نے فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا۔اداکار احسن خان نے”اے کے مارکا“ کے نام سےا پنی برانڈ متعارف کروادی۔

احسن خان  کی  برانڈ اے کے مارکا  کے پہلے اسٹور کا افتتاح گزشتہ دنوں کراچی میں کیا۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے
احسن خان قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے خیرسگالی سفیر مقرر

زرنش خان اداکاری اور رقص کے علاوہ کس چیز کی ماہر نکلیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Khan (@ahsankhanactor)

اس موقع پر خواتین نے ادکار کیجانب سے متعارف کرائے گئے ملبوسات میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔اداکار احسن خان تقریب کے شرکا کے ساتھ گھل مل گئے ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ یوم قائد ،کرسمس اور سال نو  کی مناسبت سے پہلے ہفتہ دس دن تک ان کے اسٹور پر خریداروں کے لیے 25 سے 50 فیصد تک خصوصی ڈسکاؤنٹ رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ  وہ 5 سے 10دن تک  باقاعدگی سے اسٹور آتے رہیں گے تو اس دوران  لوگوں سے ملاقات بھی کی جاسکے گی۔

اداکار نے بتایا کہ نئے برانڈ میں مردوں، خواتین اور بچوں کے روایتی لباس پر توجہ مرکوز کی  گئی ہے اور روز مرہ استعمال کے ملبوسات سمیت خاص تقریبات کی مناسبت سے بھی ڈریسز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریک سوٹس، لڑکوں کیلیے جینز اور لڑکیوں ٹاپس کی وسیع رینج بھی دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ اداکار احسن خان اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی کے شعبے میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب انہوں نے فیشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر