نئے سال پر یاسرہ رضوی کا نیا  انداز

تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ سگریٹ نوشی آپ کو قتل کرتی ہے آپ کے کردارکو نہیں

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ اور ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسرہ رضوی جو  اکثر اوقات حساس موضوعات پر بات کرتی نظر آتی ہیں وہ نئے سال پر ایک نئے انداز میں دیکھی گئیں۔

یاسرہ رضوی نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سال 2021 کے اختتام  اور سال نو کے آغازپر اپنے  مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سگریٹ  اپنے لبوں میں دبائے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ سگریٹ نوشی آپ کو قتل کرتی ہے آپ کے کردارکو نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یاسرہ رضوی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی

یاسرہ رضوی کی شاعری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ رضوی معاشرے کے حساس موضوعات پر کھل کر بات کرتی ہیں  آج کل ’فورسڈ میرج‘ (زبردستی شادی) جیسے اہم موضوع پر باقاعدہ ایک مہم چلاتی نظر آ رہی ہیں۔

گذشتہ ماہ اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر حساس مواد اور تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی سوچ پر مجبور کر دیا ہے جس پر اس سے قبل اتنا کھُل کر بات نہیں کی گئی ہے ان تصاویر کے ساتھ انھوں نے اپنی ایک نئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک جذباتی نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر