نیا سال:ماہرہ خان نے نوعمری کی ویڈیوز شیئر کردی

  آج اپنی نوعمری کی کچھ ویڈیوز شیئر کررہی ہوں جو کتنے سالوں سے کہیں گم تھیں اور چند روز قبل مجھےملیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2021 کے اختتام پر اپنے مداحوں  کے ساتھ اپنی یادگار پرانی ویڈیوزشیئر کرتے ہوئےکہا ہے کہ  اس نئے سال کے موقع پرمیں اپنی نوعمری کی  ویڈیوز شیئر کرہی ہوں جو کہیں کھو گئیں تھی  اور کچھ روز قبل مجھے ملی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوزشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سال 2022 کے آغازپر اپنے مداحوں کےساتھ اپنی پرانی ویڈیوز شیئرکرتےہوئے اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ  آج اپنی نوعمری کی کچھ ویڈیوز شیئر کررہی ہوں  جو کتنے سالوں سے کہیں گم تھیں اور چند روز قبل مجھےملیں۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ ریلیز کیلیے تیار

ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گانے کی تعریف کردی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انھوں نے ویڈیو ز کے ساتھ لکھا کہ  کیا حسین لمحات تھے یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم کبھی کیا تھے ؟ اس دنیا سے بے نیاز، اس بات سے بے خبر کہ ہمارا مستقبل ہمارے لیے کیا ہوگا؟ 20 سال پہلے ہمیں کس چیز نے خوش کیا؟ ہمارے ہیرو کون تھے؟ ہمیں کس چیز نے اداس کیا؟ ہمیں اتنی مشکل سے کس نے ہنسایا؟

انھوں نے لکھا کہ یہاں کچھ اچھی پرانی یادیں ہیں، یہاں یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ رہنے اور احمقوں کی طرح ناچنے میں خوش تھے آج جو ہم ہیں اسی وجہ سے ہی ہیں یہ ایک ایسی خوشی ہے جو ہمارے دلوں مسحور کرتی  ہے،  آنے والا سال ہم سب کیلئے  بہت ہی اچھا ثابت ہو، آمین ۔

متعلقہ تحاریر