عمران اشرف اورامرخان”دم مستم”میں جلوہ گر ہوں گے

بھولا کا کردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی پہلی فلم “دم مستم” سائن کرلی ہے

شوبزنس انڈسٹری میں ایسی مثالیں موجود ہیں تاہم ان کی تعداد کم ہیں کہ جب کسی اداکار نے چھوٹی اسکرین پراپنی  عمدہ کارکردگی کے باعث  بڑے پردے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں  کامیاب ہوا ہو ایسی ہی فنکاروں میں پاکستان شوبزنس انڈسٹری کے دو نئے  ناموں  کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈرامہ سیریل  “رانجھا رانجھا کردی ” میں دماغی لحاظ سے کمزور بھولا کا کردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی پہلی فلم “دم مستم ” سائن کرلی ہے جس میں ان کے مد مقابل  2018 میں ڈرامہ “بیلا پور کی ڈائن ” میں نیلوفر کا کردار نبھانے والی  اداکارہ ، ڈائریکٹر اور رائٹر امرخان ہوں گی۔فلم “دم مستم ”  ایک کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی   فلم کی ہیروئن امر خان نے تحریر کی ہے  اور اس فلم کو اداکارعدنان صدیقی اوراختر حسنین نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار عمران اشرف ہرفن مولا

اداکار عمران اشرف کی محبت کا جواب محبت کے انداز میں

فلم میں ہیرو عمران اشرف اور امرخان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ، عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج ، سہیل احمد اور ورلڈ کپ میچز کے دوران پاکستان کی شکست پر منفرد انداز افسوس  کرکے  شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب اور دیگرشامل ہیں۔

امرخان نے اس فلم کو سالوں پرانے خواب سے تعبیر دیتے ہوئے اپنے  مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے اس پروجیکٹ کی کامیابی کیلئے دعا کریں ، انھوں نے انسٹا گرام پر اپنی فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کی تعریف کے علاوہ ہیرو عمران اشرف کو دور حاضر کا بہترین اداکار قراردیا۔

عدنان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں فلم کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جو ناظرین کو یقینا بہت پسند آئے گی ، انھوں نے مزید لکھا کہ فلم کی دیگر تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔ فلم “دم مستم ” کی موسیقی شیراز اوپل، اذان سمیع خان، بلال سعید اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

متعلقہ تحاریر