عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئر آزاد ہوگئیں

13 سال بعد باپ کی سرپرستی سے آزادی کا جشن گلوکارہ نے برہنہ تصاویر سوشل میڈیاپر شیئر کرکے منایا

40 سالہ عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ   انسٹا گرام پر   13 سال بعد اپنے باپ کی سرپرستی سے آزادی  کا جشن برہنہ تصاویر شیئر کے منایا ، گلوکارہ سال 2008 میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں اور اپنے گھریلو سمیت پروفیشل معاملات کو بہتر انداز سے اداکرنے کے قابل نہیں تھیں جس کی وجہ سے عدالت نے ان کے والد کو ان کی ساری جائیداد اور تمام معاملات  کا مختار بنا دیا تھا۔

عدالتی احکامات کے مطابق گلوکارہ اپنے پیسوں کو بھی اپنی دسترس میں رکھنے کی مجاز نہیں تھی یہی وجہ تھی جہ ان کو اپنا روز مرہ کا خرچہ بھی اپنے باپ سے لینا پڑتا تھا ،  گذشتہ روز عدالت نے برٹنی اسپیئر پر عائد کردہ والد کی یہ قانونی حیثیت ختم کردی ہے جس کے بعد اب برٹنی سپیئرز اپنے معاملات اور فیصلوں میں آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی گلوکارہ ’’اڈیل‘‘کا انٹرویو ،آسٹریلوی ٹی وی کو ایک ملین ڈالر کا نقصان

ایڈیل کے لیے بیسٹ فیمیل آرٹسٹ آف دا سینچری کا اعزاز

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

برٹنی سپیئرز نے اپنے والد کی سرپرستی کے اس عدالتی فیصلے پر خوشی سے جھوم اٹھیں اور انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے برہنہ تصاویرشیئر کی  اور تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ خودمختاری کا یہ احساس پہلے کبھی نہیں ہوا ، انھوں نے اس تصویر کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بنا کرشیئر کر دیں جو فورا وائرل ہو گئیں اور مداح بھی خوشی میں برابر کے شریک ہو ئے۔

متعلقہ تحاریر