ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ میں کردار ادا کریں گے

اداکار پہلے پاکستانی اسٹار ہیں جنہیں نیٹ فلکس کی ڈرامہ سیریز میں ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کے لیے چنا گیا ہے۔ جن کا شمار لیڈی ڈیانا کے دوستوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز "دی کراؤن” میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نیٹ فلکس کے برطانیہ کی رائل فیملی پر بننے والی ڈرامہ سیریز "دی کراؤن” کے آنے والے سیزن میں ڈاکٹر حسنات خان کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ اگر ان خبروں میں سچائی ہے تو ہمایوں سعید پاکستانی اداکار بن جائیں گے جنہیں نیٹ فلکس اوریجنل میں کاسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

دپیکا، عالی، کرینہ اور جیکولین کے بعد نیتو کپور بھی فراز منان کی فین

ٹرولز کے بعد دیرینہ دوست نے بھی عدنان صدیقی کی سیلفی کا چربہ بناڈالا

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی ملی تھیں  کہ ایک "پاکستانی سپر اسٹار” جنہیں پہلے "مس مارول” میں بھی کاسٹ کیا گیا تھا ، انہیں نیٹ فلکس کی انتہائی مقبول ڈرامہ سیریز میں "کافی بڑا کردار” ملنے جارہا ہے۔ لیکن یہ 100 فیصد فواد خان تھے جنہوں نے مس مارول میں کردار ادا کیا تھا۔ دوسرا بہت سے لوگوں کو اس کی امید تھی۔

تاہم ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ "دی کراؤن” میں وہ کوسٹار کا کردار ادا کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ مائرہ خان نے لکھا ہے کہ "یہ فائنلی ہو گیا، بہت خوشی اور فخر کی بات ہے !! ماشاء اللہ ماشاء اللہ ۔۔۔ کیا شو ہے ۔۔۔ کیا اسٹار ہے۔۔۔۔”

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا ہے کہ ” میرے دوست ہمایوں سعید آپ پر ہمیں بہت فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی اداکاری سے کردار میں نکھار لائیں گے۔ ہم منتظر رہیں گے!”

ہمایوں سعید کو ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کے لیے چنا گیا جو کہ برطانیہ میں دل اور پھیپھڑوں کے معروف سرجن تھے۔ ڈاکٹر حسنات خان ، لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے دو سالہ رومانوی تعلقات کے لیے دنیا بھر میں مشہور تھے۔ لیڈی ڈیانا نے مئی 1996 میں انہیں ‘مسٹر ونڈرفل’ کا خطاب دیا تھا۔ جون 1997 میں لیڈی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات کے تعلقات ختم ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر حسنات نے ڈیانا کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی تھی۔

"دی کراؤن” کا نیا سیزن اس سال کے آخر میں پیش کیا جائے گا۔ دیگر کرداروں میں ڈومینک ویسٹ ، شہزادہ چارلس کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ الزبتھ ڈیبیکی پرنسیس آف ویلز کا کردار ادا کررہی ہیں۔

لیڈی ڈیانا، ویلز کی شہزادی، برطانوی شاہی خاندان کی بہو تھیں۔ وہ چارلس کی پہلی بیوی تھی، پرنس آف ویلز — جو ظاہری طور پر برطانوی تخت کی وارث تھی — اور پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی والدہ تھیں۔

ہمایوں سعید کا طویل فنی کیریئر 26 سالوں پر محیط ہے، جس میں بطور اداکار اور بطور پروڈیوسر انہوں نے انڈسٹری کو لازوال ڈرامے اور فلمیں دی ہیں ۔ ان کے کریڈٹ پر بلاک بسٹر ہٹ فلمیں ‘جوانی پھر نہیں آنی’ ، ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ اور ‘میرے پاس تم ہو’ جیسے بلاک بسٹر ڈرامے شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر