یشما گِل علیزے شاہ کی حمایت میں میدان میں آگئیں

یہ ایک پریشان کن امر ہے کہ سوشل میڈیا بلاگرز  کسی بھی اداکارکی نجی زندگی کو وائرل کردیتے ہیں

یشما گِل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی اور علیزے شاہ کی حمایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاروں کی ذاتی زندگی کی ویڈیوز لیک کرنا نجی معاملات میں دخل اندازی ہے جو کسی طورپر بھی اخلاقات کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ یشما گِل نے اداکارہ علیزے شاہ کی تمباکو نوشی کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا بلاگرز اور ہر اس شخص پر سخت تنقید کی ہے جو اداکاروں کی نجی زندگیوں کے لمحات کو ریکارڈ کر کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کردیتے ہیں ،  اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر انھوں نے علیزے شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ایک پریشان کن امر ہے کہ سوشل میڈیا بلاگرز  کسی بھی اداکارکی نجی زندگی کو وائرل کردیتے ہیں میڈیا اور بلاگز کی جانب سے نجی زندگی پر حملے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علیزے شاہ کا اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

لائیو شو میں جُگن کاظم  نے علیزے شاہ کا مذاق بنا دیا، صارفین کی تنقید

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

ادکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کی زندگی عام انسانوں جیسی ہی ہوتی ہے انھوں نے سوال اٹھایا کہ آن لائن ‘بلاگز’ لوگوں کے نجی معاملات میں کس حد تک دخل اندازی کر سکتے ہیں ان کو اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اس طرح کی ویڈیوز کے لیک ہونے سے نہ صرف اس شخص پر اثر پڑتا ہے جس سے اس کا تعلق ہے بلکہ ان کے خاندان پر اس کے  دوست  احباب پر  گہرا اثر پڑتا ہے اور اس کا سب کچھ داؤ پر لگا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ یشما گِل اس سے قبل بھی انسانی حقوق باالخصوس خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کرتی دیکھی گئی ہیں ، حالیہ ہی یشما گِل نے ایک انٹرویو کے دوران خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر اللّہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے، انھوں نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عورت آپ کا اس طرح خیال رکھے جیسے کہ وہ آپ کے لیے جہاد کر رہی ہے تو آپ کے لیے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کے لیے یہ سب کچھ کرےـ‘

متعلقہ تحاریر