اداکارہ عائشہ عمر کے بعد مریم نفیس بھی تنزانیہ پہنچ گئیں
اداکارہ مریم نفیس بہت ہی کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہیں
پاکستان کی معروف اداکارہ و مریم نفیس اس وقت اپنی چھٹیا افریقی ملک تنزانیہ میں گزار رہی ہیں جہاں سے انھوں نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنےمداحوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے ،تصویر کےساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ فیروزہ کے سمندری پتھر، سفید ریت منفرد جانور،ہیبسکس کے پھول، اور کیپیچینو۔
مریم نفیس کی جانب سے شیئر کردہ تصویر پر ان کے مداحوں نے پسندیدگی کا اظہا ر کیا اور ان کےدن اچھے گزریں اس کےلئے دعائیں دیں، ۔ تنزانیہ پاکستانی سیلبرٹیز کیلئے چھٹیا ں گزارنے کی پسندیدہ ملک بنتا جارہا ہے مریم نفیس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ اور پروگرام ہوسٹ عائشہ عمر نے بھی فریقی ملک تنزانیہ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ قدرتی مناظر اور جنگلی جانوروں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عائشہ عمر کی تنزانیہ میں کچھوؤں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل
تنزانیہ میں ماحولیاتی مہم کے لیے نوجوان خواتین متحرک
واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس بہت ہی کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے انھوں نے ڈرامہ سیریل ’کم ظرف’، ‘یاریاں’، ‘مکافات’، ‘دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری اپنے مداحوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ۔